امام کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کا موقع ملا، فخر زمان

فخر زمان نے ابو ظہبی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں دبئی ٹیسٹ کے بعد مجھے اور عثمان صلاح الدین کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:34

امام کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کا موقع ملا، فخر زمان
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستانی بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ امام کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کا موقع ملا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہاکہ دبئی ٹیسٹ کے بعد مجھے اور عثمان صلاح الدین کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا تاکہ ہم پاکستان جا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے بتایا کہ دبئی ٹیسٹ کے آخری روز امام الحق کی انگلی میں فریکچر ہو گیا اور مجھے ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع مل گیا۔

پہلی اننگز میں 57 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے حوالے سے فخر زمان نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان یہی طے ہوا تھا کہ بس وکٹ پر رک کر کھیلنا ہے لیکن کپتان نے بہت اعتماد بڑھایا اور ہماری بیٹنگ ٹیم کے کام آئی جس کی بڑی خوشی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کے سوال پر بائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ اس کا کریڈٹ کوچ مکی آرتھر کو جاتا ہے جو اس سال آئر لینڈ اور انگلینڈ مجھے اس سوچ کیساتھ لے کر گئے تھے کہ بس ہم نے آپ کو فی الحال ٹیم کے ساتھ رکھنا ہے تاکہ آپ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے تیار ہو سکیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں اپنی دونوں اننگز میں بیٹنگ کے سوال پر فخر زمان نے کہاکہ بس مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی اور اسی سوچ کے ساتھ ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بیٹنگ کے لئے میدان میں کھیلنے جاتا ہوں۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 21:34:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :