انگلینڈ نے سری لنکا کو بارش سے متاثرہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، عادل رشید کی 4 اور ٹام کیورن کی 3 وکٹیں، مورگن 58 اور سٹوکس 35 رنز بنا کر ناقابل شکست

جمعرات 18 اکتوبر 2018 00:20

کینڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) انگلینڈ نے سری لنکا کو بارش سے متاثرہ تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، بارش کی وجہ سے میچ کو 21 اوورز تک محدود کیا گیا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، نیروشن ڈکویلا 36 سماراوکراما 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، عادل رشید نے 4 اور ٹام کیورن نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، مورگن 58 اور سٹوکس 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کینڈی میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں بارش کی وجہ سے میچ کو 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا، انگلش قائد مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 150 رنز بنائے، ڈکویلا اور سمارا وکراما نے ٹیم کو 57 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد آئی لینڈرز کے بلے باز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، ڈکویلا 36، سمارا وکراما 35 کپتان دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، دھنن جایا ڈی سلوا 3، شناکا 21 اور اکیلا دانن جایا 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کوسل مینڈس، تھسارا پریرا اور آپنسو بغیر کوئی رن بنائے، عادل رشید نے 4 اور کیورن نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، کپتان مورگن 58 اور بین سٹوکس 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جیسن روئے 41، جونی بیئرسٹو 4 اور جوروٹ 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

آپنسو نے 2 دانن جایا نے ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 00:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :