بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوگا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:15

گوہاٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اکتوبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کالی آندھی کو اب ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا، کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 272 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 27 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :