مڈل سکولز کے سربراہان کا مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے حوالہ سے اجلاس، ٹورنامنٹ 2018ء کے زونل شیڈول کیا اعلان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:27

مڈل سکولز کے سربراہان کا مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے حوالہ سے اجلاس، ٹورنامنٹ 2018ء کے زونل شیڈول کیا اعلان
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) مڈل سکولز کے سربراہان کا مڈل سکولز ٹورنامنٹ 2018ء کے حوالہ سے اہم اجلاس گورنمنٹ مڈل سکول میرپور ہری پور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ہیڈ ماسٹرز کی باہمی مشاورت سے مڈل سکول ٹورنامنٹ2018ء کے زونل شیڈول کیا اعلان کیا گیا اور بعد تحریری جاری کر دیا گیا۔ اس موقع پر مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے زونل سیکرٹری قاضی الفت حسین نے اجلاس میں شریک سکول سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مڈل سکولز ٹورنامنٹ کا انعقاد محکمانہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں انتہائی ڈسپلن کے ساتھ بہترین طریقہ سے کرایا جا رہا ہے تاکہ تمام سکولز کے طلباء تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ گیمز سپورٹس اور بزم ادب کے تمام پروگراموں میں شریک ہو کر اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر سکیں اور محکمہ تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں کھیلوں کے میدان میں حصہ لے کر صحت مند جسم کے ساتھ ملک و ملت کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں، تعلیم و تربیت کے علاوہ کھیلوں اور ادبی حوالہ سے حکومتی اہداف اور خواہشات کی بھی تکمیل ہو سکے کیونکہ صحت مند عقل کیلئے صحت مند جسم کی ضرورت ہوتی ہے اور صحت مند جسم و عقل کھیلوں کی سرگرمیوں میں پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد ریاض اختر نے کہا کہ ٹورنامنٹ 2018ء انتہائی دلچسپی سے منعقد کروایا جا رہا ہے جس میں تمام مڈل سکولز بھرپور شرکت کریں گے اور زونل شیڈول مرتب کر دیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ ہری پور میں 11 زون بنائے گئے ہیں اور تمام زونل مقابلے یکم نومبر تک مکمل کر لئے جائیں گے اور یکم نومبر کے بعد ڈسٹرکٹ سطح پر سپورٹس و ادبی مقابلے منعقد کروائیں گے جس میں طلباء اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مڈل سکولز ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمر خان کنڈی کی زیر پرستی اور محمد اشفاق خان جدون ڈپٹی ڈی ای او کی زیر صدارت اور حاجی ذوالفقار احمد اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ کی خصوصی معاونت سے منعقد کروایا جا رہا ہے۔ ضلعی سطح پر پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی اور ایک بڑی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:27:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :