لیژر لیگس سکس اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 28اکتوبر سے ہوگا

ناک آئوٹ مرحلہ کے دوران مقررہ وقت میں میچ برابر ہونے کی صورت میں براہ راست ٹائی بریکر پر میچ کو فیصلہ کن بنایا جائے گا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) لیژر لیگس سکس اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 28اکتوبر سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں کراچی کی ٹاپ 24ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ،ْہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔سکسٹین اسٹار گرائونڈ فیڈرل بی ایریا کی سرسبز فیلڈ پر لیژر لیگس کی جانب سے پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،ْمیچز 20 ،ْ20منٹ کے 2ہاف پر مشتمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ناک آئوٹ مرحلہ کے دوران مقررہ وقت میں میچ برابر ہونے کی صورت میں براہ راست ٹائی بریکر پر میچ کو فیصلہ کن بنایا جائے گا۔چارہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے میچز ہر اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 3ہفتوں میں گروپ میچز جبکہ آخری اتوار کو کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کیش پرائز جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، ٹاپ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو بھی کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کلبس ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد شہزاد سے سکسٹین اسٹار گرائونڈ پرشام 5بجے کے بعد رابطہ کریں
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:42:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :