پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام سکواش کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی چار کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں جن میں انڈر۔11، انڈر۔13، انڈر۔15 اور انڈر۔17 شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی ہیں جبکہ دیگر ممبران میں طاہر سلطان، آفتاب قریشی اور عامر اقبال شامل ہیں۔ ٹرائلز 24 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:06:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :