سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز، مسلسل تیسری بار صفر پر آئوٹ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:24

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، مسلسل تیسری بار کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس کی رواں سال اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وہ مسلسل آئوٹ آف فارم نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوری میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وہ صفر پر آئوٹ ہوئے تھے اور اس کے بعد بھی ان کی کارکردگی مسلسل خراب رہی ہے۔

وہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں صفر پر آئوٹ ہوئے، یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ وہ صفر پر آئوٹ ہوئے ہوں۔ اس سے قبل وہ 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور 17 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچز میں بھی رنز کا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے تھے۔ رواں سال انہوں نے 12 میچز میں مجموعی طور پر 169 رنز بنائے اور پانچ بار وہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :