میچ فکسنگ، یوکرین کے دو جڑواں بھائیوں پر تاحیات ٹینس کھیلنے پر پابندی عائد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:24

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے میچ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر یوکرین کے دو جڑواں بھائیوں گلیب اور وادیم الیکسینو پر تاحیات ٹینس مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں بھائیوں پر جون 2015ء سے جنوری 2016ء کے دوران روس، ترکی، رومانیہ اور جرمنی میں منعقدہ آئی ٹی ایف فیوچرز ٹورنامنٹس میں میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں کھلاڑیوں نے میچ فکسنگ کیلئے ایک تیسرے شخص کی بھی خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔ میچ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر دونوں بھائیوں پر تاحیات ٹینس مقابلوں میں پابندی کے ساتھ ساتھ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :