آسٹریلیا کی خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،ٹی ٹوئنٹی سیریز 24,26,28اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلی جائے گی ،ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان اے ٹیم کی طرف سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے وقاص مقصود کو ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا جبکہ عماد وسیم نے بھی مکمل طور پر فٹ ہوکر ٹیم میں کم بیک کیا ہے ،اعلان کردہ ٹیم میں فخر زمان ،محمد حفیظ ،صاحبزادہ فرحان ،بابر اعظم ،شعیب ملک ،آصف علی ،حسن طلعت ،کپتان سرفراز احمد ،شاداب خان ،شاہین خان آفریدی ،عثمان خان شنواری ،حسن علی ،عماد وسیم ،وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 16:54:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :