نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے ملاقات کی اور دفتری امور سے متعلق بریفنگ دی سپورٹس کی ترقی کے ہر ممکن اقدامات کرینگے، سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائیگا‘ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی افسران سے گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:41

نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے جمعرات کے روز عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی اور دفتری امور سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا،نوجوانوں کو گرائونڈز میں لانے کے لئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے، کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، کھلاڑیوں کو جدید اور بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب، ڈی جی اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اور ڈی سی او سیالکوٹ کے عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 17:41:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :