ْٹپال اینڈ ٹک مکران فٹ بال چمپئن شپ : خاران اور پنجگور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:21

ْٹپال اینڈ ٹک مکران فٹ بال چمپئن شپ : خاران اور پنجگور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بلوچستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹپال ٹی مکسچر اور ٹک بسکٹ کے تعاون سے جاری ’’ٹپال اینڈ ٹک مکران فٹ بال چمپئن شپ‘‘ میں مزید 2 کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے۔ کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ڈی ایف اے پنجگور کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلہ گرین کو 4-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں ڈی ایف اے خاران کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم ڈی ایف اے تربت کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دوران کھیل مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی ایف اے تربت کے جنرل سیکرٹری واجہ غنی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اسحاق عثمان بلوچ اور دیگر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 19:21:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :