آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،محمد عامر ڈراپ

عماد سیم کی واپسی ،ڈومسیٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وقاص مقصود بھی ٹیم میں شامل

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:05

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،محمد عامر ڈراپ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیاجس میں فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد عماد سیم کی واپسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ڈومسیٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وقاص مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 26,24 اور 28 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 20:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :