اظہر کا رن آؤٹ بے وقوفی کی انتہا ہے ،ْرمیز راجا

بین الاقوامی کرکٹ میں شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہوگا ،ْ سابق کپتان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:43

اظہر کا رن آؤٹ بے وقوفی کی انتہا ہے ،ْرمیز راجا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اظہر کا رن آؤٹ بے وقوفی کی انتہا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے اسے اظہر علی کی بے وقوفی قرار دیا ہے اور کہا کہ اس انداز میں تو اسکول کرکٹ میں بچے آئوٹ ہوتے دیکھے ہیں تاہم بین الاقوامی کرکٹ میں شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہوگا ،ْاسی لیے کہتے ہیں کہ کھیل کی تعلیم ضروری ہے۔

(جاری ہے)

رمیز راجا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ عقل استعمال نہ کرنے کا مسئلہ ہے ،ْاس معاملے میں خود کو صدر سمجھتا ہوںکیوں کہ میں خود بھی ایسا کر چکا ہوں۔انہوں نے معروف انگریزی فلم ڈمب اینڈ ڈمبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسی فلم بنائیں گے تو اظہر علی اور آسڑیلیا کے مارنس لبو شین کو ضرور رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 20:43:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :