5 واں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ : چوہدری سپورٹس نے آفتاب قرشی کو 47 رنز سے ہرادیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:27

5 واں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ : چوہدری سپورٹس نے آفتاب قرشی کو 47 رنز سے ہرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) گولڈن ایگلز کے زیر اہتمام 5 ویں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ کا میچ آفتاب قرشی اور چوہدری سپورٹس کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا جو کہ چوہدری سپورٹس نے 47 رنز سے جیت لیا۔ چوہدری سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے۔ رحمان قادر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 111 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

شیراز بٹ 50، چوہدری شفقت حسین 42 اور شاہد علی نے 28 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی جانب سے محسن آفتاب قرشی نی1/36، تحسین مرزا 1/40، کاشف شفیع 1/40 اور کاشف اقبال نے 1/50 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آفتاب قرشی 28 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

کاشف باجوہ نے 68، فراز حسین 33، آصف اعجاز 29، محسن آفتاب قرشی 21 اور کاشف شفیع نے 18 رنز بنائے۔

چوہدری سپورٹس کی جانب سے آغا نوید نے 2/39، جاوید حفیظ 1/41 ، محمد سلیم 1/41، شیراز بٹ 1/26، تاج دین 1/21 اور رحمان قادر نے 1/30 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر وحید ، محمد آصف امپائر جبکہ فرخ الیاس راجہ سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او گولڈن بناسپتی محمد سلمان خان نے رحمان قادر کو مین آف دی میچ کا انعام دیا ۔ محسن آفتاب قرشی اور چوہدری شفقت حسین ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 21:27:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :