معمار کرکٹ اکیڈمی نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کو 22 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:09

معمار کرکٹ اکیڈمی نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کو 22 رنز سے شکست دے دی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) معمار کرکٹ اکیڈمی نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر- 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں معین خان کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں معمار کرکٹ اکیڈمی نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ٹیسٹ کرکٹرمعین خان نے شاہ زیب محسود کو مین آ ف دی میچ قرار دیا جنہوں نے شاندارآل رائونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 رنز 3 کھلاڑی آوٹ اور 2 کیچ کئے۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے معمار کرکٹ اکیڈمی نے مقرر 25 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنزاسکور کیا۔ عمار زیب نے 5 چوکوں کی مدد سے 42 شاہ زیب محسود نے 2 چھکوںکی مدد سے 31 رنز بنائے اور ناوٹ آوٹ رہے جبکہ رومیل سوریش نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو اورمعاز خرم نے 40 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں معین خان اکیڈمی نے مقرر اوورز میں آل آوٹ 154 رنز اسکور بنایا۔

شارق سرور نے چھ چوکوں کی مدد سے 43 قمرعباس نے 2 چھکوںاور ایک چوکے کی مدد سی25 رنز بنائے خالد شاہ نے 31 رنز دیکر 4 احمرشاہ نے 39 رنز دیکر3 شاہ زیب محسود نے 30 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ ریفری شاہد نواب امپائر نذیربٹ اور عرفان الدین جبکہ خیام حسین نے اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔ (آج) بروز جمعہ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراونڈ کلفٹن پرآزاد کرکٹ اکیڈمی اور شیروانی کرکٹ اکیڈمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 23:09:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :