بی پی ایل 2019ء، رنگپور رائیڈرز کا انگلش اوپنر ایلکس ہیلز سے معاہدہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:19

بی پی ایل 2019ء، رنگپور رائیڈرز کا انگلش اوپنر ایلکس ہیلز سے معاہدہ
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) رنگپور رائیڈرز نے آئندہ برس شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے سٹار انگلش بلے باز ایلکس ہیلز سے معاہدہ کر لیا۔ لیگ جنوری 2019ئ میں کھیلی جائے گی اور یہ آسٹریلوی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش سے بھی متصادم ہے۔

(جاری ہے)

رنگپور رائیڈرز نے اس سے قبل کرس گیل، مشرفی مرتضیٰ، نظم الاسلام اور محمد متھن کو سکواڈ میں برقرار رکھا ہوا ہے۔ رنگپور رائیڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اشتیاق صدیق نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیلز ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 12:19:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :