ایشین ہاکی چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم عدم توجہ کی شکار ہے، رائو سلیم ناظم

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:27

ایشین ہاکی چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم عدم توجہ کی شکار ہے، رائو سلیم ناظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) اولیمپئن رائو سلیم ناظم نے کہا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم عدم توجہ کی شکار ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری اپنے مالی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جس کے باعث قومی ٹیم کی تیاری کے لئے بھی وقت نہ دے سکتے،گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہرین ہاکی ایشین ہاکی چیمپئن شپ ایشین گیمز سے بھی مشکل ٹورنامنٹ قرار دے رہے ہیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی تیاری کے سلسلہ میں کوئی ٹھوس منصوبہ بندی تیاری نہیں کی تھی اور نہ ہی ٹیم کے ساتھ آفیشلز کا اعلان کیا گیا، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے مالی امور بالکل کمزور نظر آ رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو کوئی خاص سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت اور جاپان کی ٹیمیں 2020ء اولمپک کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں اور ایشین ہاکی چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں بھارت میں کھیلے گئے عالمی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں مدد گار ثابت ہوگی، قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے رائو سلیم ناظم نے کہا کہ اگر بھارت اور جاپان اپنی اپنی ٹیموں میں ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں نئے کھلاڑی کو شامل کرتے ہیں تو پاکستان کے جیتنے کے چانسز ہونگے اگر ایشین گیمز والے کھلاڑی شامل کئے گئے تو پاکستان کی مایوس کارکردگی ہوگی-
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 12:27:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :