ویسٹ انڈیز کا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان، میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:22

کنگسٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ شیڈول ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 2016ء میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی فاتح سکواڈ کی 11 کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں میزبان ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم ابتدائی روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی۔ ایونٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان سٹیفنی ٹیلر، ایفی فلیچر، انیسا محمد، برٹنی کوپر، چیڈین نیشن، چینلی ہنری، دیندرا ڈوٹن، ہاولے میتھیوز، کیسیا نائٹ، مریسا ایگولائرا، نتاشا میکلین، شکیرا سلمان، شمیلیا کونل، شیمین اور شنیتا گریمونڈ پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :