کراچی ٹگ آف وار ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹرائلز کا اعلان کردیاگیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) تیسری انٹر ڈویژنل ٹگ آف وار چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی کراچی کی ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا ہے ،کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان کے مطابق انٹر ڈویژنل چیمپئن شپ کے لئے بوائز کی ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹرائلز20اکتوبر بروز ہفتہ کو کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس پر سہ پہر تین بجے لئے جائیں گے ،ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے چیئر مین کمانڈر(ر) محفوظ الحق ہونگے جبکہ ممبران میں ضمیر الحسن جعفری،نصرت حسین ،انتصار حیدر،نعمان الدین ،محمد ندیم اور عمر شاہین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ تین نومبر کو لاڑکانہ میں شیڈول ہے جس میں نواب شاہ ڈویژن اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا ۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 14:55:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :