بنوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، ہاکی کا مقامی کھلاڑی جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:52

بنوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، ہاکی کا مقامی کھلاڑی جاں بحق
بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2018ء) : بنوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہاکی کا مقامی کھلاڑی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہاکی کے مقامی کھلاڑی ضیا ء الرحمان جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ضیاء الرحمان واپڈا کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تھے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ضیاء الرحمان کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 14:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :