کسٹم کورٹ نے چھالیہ اسمگلنگ کیس میں گرفتار دوملزمان کو ریمانڈ پر متعلقہ حکام کے سپرد کردیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) کسٹم کورٹ نے چھالیہ اسمگلنگ کیس میں گرفتار دوملزمان کو ریمانڈ پر متعلقہ حکام کے سپرد کردیا۔جمعہ کوچھالیہ برآمدگی مقدمے میں دو ملزمان کو کسٹم کورٹ میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،ملزمان میں موسی خان اور عجب خان شامل ہیں،ملزمان نے گاڑی میں پیاز کی بوریوں میں چھالیہ چھپائی ہوئی تھی ملزمان سے پانچ ہزار کلو سے زائد چھالیہ برآمد کی گئی
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 20:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :