قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ شروع

جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ شروع ہوگیا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کے آر ایل گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں کے آر ایل نے ٹاس جیت کر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو کھیلنے کی دعوت دی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز 65.2 اوورز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی مصباح الحق نے 66 رنز بنائے، جواب میں کے آر ایل نے 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنائے۔

پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر ملتان کو کھیلنے کی دعوت دی، ملتان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز57.1 اوورز میں 212 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ذیشان اشرف نے 101 اور یوسف بابر نے 41 رنز بنائے، سید توثیق شاہ نے پانچ اور سعد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں راولپنڈی نے اپنی پہلی اننگز میں 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالئے۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 84.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے، انس مصطفی نے 75 اور منیر الرحمن نے 46 رنز بنائے۔ اظہر نے تین اور عمر امین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،مرغزار گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پاکستان واپڈا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی واپڈا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 65.4 اوورز میں 289 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی بسمہ خان نے 75 رنز، ایاز تصور نے 58 رنز اور کامران اکمل نے 50 رنز بنائے۔اظہر اللہ نے پانچ اور عامر جمال نے تین کھلاڑی آئوٹ کئے، پی ٹی وی نے 8 اوورز میں 22 رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 22:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :