محمد عباس نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو عمران خان اور وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں

فاسٹ باﺅلر نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں17وکٹیں حاصل کی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اکتوبر 2018 15:01

محمد عباس نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو عمران خان اور وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20اکتوبر2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ 28سالہ محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں10.59کی اوسط سے 17وکٹیں اپنے نام کیں جو ایشیاءمیں ایک سیریز میں 15یا اس سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کرنے والے کسی بھی فاسٹ باﺅلر کی جانب سے پیش کی گئی دوسری بہترین کارکردگی رہی ۔

اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باﺅلر سر رچرڈ ہیڈلی نے 1984ءمیں سری لنکا کے خلاف 10رنز فی وکٹ کی اوسط سے23شکار کیے تھے ۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر پاکستان کے محمد آصف کا ہے جنہوں نے2006ءمیں سری لنکا ہی کے خلاف 10.76کی اوسط سے17وکٹیں حاصل کی تھیں ،لیجنڈری پاکستانی فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے 1990ءمیں نیوز ی لینڈ کے خلاف10.86کی اوسط سے29شکار کیے تھے ،لیجنڈری آل راﺅنڈر اور پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 1986ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف 11.06کی اوسط سے18وکٹیں اپنے نام کی تھیں ،بھارتی فاسٹ باﺅلر عرفان پٹھان نے 2004ءمیں بنگلہ دیش کے خلاف 11.89کی اوسط سے 18وکٹیں حاصل کی تھیں ، سابق قومی کپتان وقار یونس نے 1993ءمیں زمبابوے کے خلاف 13.81کی اوسط سے 27کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا تھا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ محمد عباس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں۔ان سے پہلے یہ اعزاز محمد آصف کو حاصل تھا ، انہوں نے 2006 ءمیں سری لنکا کے خلاف کینڈی ٹیسٹ میچ میں 11 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔ تقریبا 12 سال کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے محمد عباس وہ دوسرے کھلاڑی ہیں۔                                                                               
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 15:01:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :