کاشتکار کٹائی کے بعد دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگائیں، ڈی جی زراعت پنجاب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے دھان کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کٹائی کے بعد دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مڈھوں کو آگ لگانے سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اور فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھواں سموگ کا باعث اور ٹریفک حادثات وانسانی جانوں کے ضیاع کا بھی سبب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ مڈھوں کی تلفی کیلئے روٹا ویٹریا ڈسک ہیرو کی مدد سے انہیں زمین میں ملادیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریافی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دھان کے مڈھوں کو زمین میں ملانے سے زمین کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوجاتا ہے لہذا محکمہ زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات ورہنمائی کے لئے محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر سے رابطہ بھی کیاجاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 16:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :