شناکا اور ڈکویلا کی نصف سنچریاں رائیگاں، انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 18 رنز سے ہرا دیا،

انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل، مورگن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:46

شناکا اور ڈکویلا کی نصف سنچریاں رائیگاں، انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 18 رنز سے ہرا دیا،
کینڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 18 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، انگلش ٹیم نے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 27 اوورز میں 132 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور انگلش ٹیم اس وقت میزبان ٹیم سے 18 رنز آگے تھی اسلئے مہمان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دیا گیا، شناکا اور ڈکویلا کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، مورگن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ہفتے کو کینڈی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 273 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شناکا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، ڈکویلا 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، سمارا وکراما 1، کپتان دنیش چندیمل 35، کوسل مینڈس 5، دھنن جایا ڈی سلوا 17 اور تھسارا پریرا 44 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اکیلا دانن جایا 32 اور لاستھ مالنگا 4 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، معین علی نے 2 جبکہ کرس ووکس، ٹام کیورن اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں انگلش ٹیم نے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 27 اوورز میں 2 وکٹوں پر 132 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، کافی انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو میچ کو ختم کر دیا، اسطرح انگلش ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 18 رنز سے کامیاب قرار پائی، جیسن روئے 45 اور ایلکس ہیلز 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جوروٹ 32 اور کپتان مورگن 31 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ اکیلا دانن جایا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 17:46:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :