وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان گوادر آف روڈ جیپ ریلی میں حصہ لیں گے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:44

وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان گوادر آف روڈ جیپ ریلی میں حصہ لیں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان گوادر آف روڈ جیپ ریلی میں شامل ہوکر ریس میں حصہ لیں گے ،جیپ ریلی کا آخری دن 21اکتوبر ہیں ،ریلی کا افتتاح 19اکتوبر کو ہوا تھا ،ریلی میں ملک بھر سے نامور ریسرشریک ہیں،ریلی کا کوالیفائنگ رائونڈ جاری ہے ،100رجسٹرڈ گاڑیوں پر مشتمل ریلی کے مقابلوں میں نامور ریسر حصہ لے رہے ہیں،طویل کچے ٹیک پر کل ریسرز قسمت آزمائی کریں گے ،ریسرز پہلے روز 2کلومیٹر کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کی ،جیپ ریلی کی تقریب انعامات کا پروگرام 21اکتوبر کو ہوگا ،اس موقع پر میوزیکل شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں ملک کے معروف سنگر راحت فتح علی خان ،قرت العین بلوچ،اختر چنال اور دیگر فنکار اپنی آواز سے گوادر کے شہریوں کو محزوض کریں گے ،گوادر ریلی دیکھنے کیلئے صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی اور بیوروکریٹس گوادر پہنچ گئے جہاں پر جشن کا سماں ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/10/2018 - 18:44:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :