پی ایچ ایف کی ورلڈکپ کی تیاریوں ،بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 8کروڑ کی فوری گرانٹ کی درخواست پر پیشرفت نہ ہو سکی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:50

پی ایچ ایف کی ورلڈکپ کی تیاریوں ،بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 8کروڑ کی فوری گرانٹ کی درخواست پر پیشرفت نہ ہو سکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے حکومت کو ورلڈکپ کی تیاریوں اور بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 8کروڑ کی فوری گرانٹ جاری کرنے کیلئے دی جانے والی درخواست پر ٹھوس پیشرفت نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ درخواست پر ہر بار ایک نیا اعتراض لگادیا جاتا ہے، آڈٹ رپورٹس کا تقاضہ کیا جارہا ہے جبکہ ہمارا موقف ہے کہ ہر طرح کا حساب دینے کے لئے تیار ہیں لیکن فی الوقت جو گرانٹ فوری درکار ہے اسے ریلیز کیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت سے آٹھ کروڑ کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں آدھی رقم کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونسز اور دوسرے بقایا جات کی ادائیگی میں خرچ ہوجائیں گے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ ادھار پکڑ کر ہوٹل بکنگ کی دواقساط جمع کرواچکے، گیارہ ہزار ڈالر کی آخری قسط کے لئے تیس اکتوبر کی ڈیڈ لائن ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 21:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :