پاکستان ایئر فورس نے سری لنکا ایئر فورس کے خلاف فرینڈلی گالف سیریز جیت لی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:36

پاکستان ایئر فورس نے سری لنکا ایئر فورس کے خلاف فرینڈلی گالف سیریز جیت لی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان ایئر فورس نے سری لنکا ایئر فورس کے خلاف فرینڈلی گالف سیریز جیت لی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا آفیئرز، پی اے ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اور سری لنکا ایئر فورس کے درمیان سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب، لاہور میں کھیلی گئی چار روزہ فرینڈلی گالف سیریز اختتام پذیر ہو گئی، پی اے ایف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان سری لنکا ایئر فورس کو ہرا کر سیریز اپنے نام کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔ سیریز کے انعقاد سے دونوں ممالک کی قوموں اور فضائیہ افواج کے درمیان تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 22:36:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :