ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا سالانہ دو روزہ اجلاس رواں سال 10 اور 11 دسمبر کو نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہوگا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا سالانہ دو روزہ اجلاس رواں سال 10 اور 11 دسمبر کو نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ورلڈ بنک کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے کریں گے۔ اجلاس میں8 ممالک پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور میزبان نیپال کے صدور اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میںمستقبل کے حوالے سے بین الاقوامی بلائنڈ سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں بلائنڈ کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :