محمد عباس موجودہ صدی کیساتھ ساتھ 20 ویں صدی میں بھی کم از کم 50 وکٹیں لینے والے بالرز میں بہترین اوسط کے حامل گیند باز بن گئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی بالر محمد عباس نے شاندار بالنگ اوسط کی بدولت دنیا بھر کے بڑے بڑے بالرز کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ موجودہ صدی کے ساتھ ساتھ 20 ویں صدی میں بھی کم از کم 50 وکٹیں لینے والے بالرز میں بہترین اوسط کے حامل گیند باز بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15.64 کی اوسط سے 59 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترین اوسط کے حامل کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔انگلش بالر جیورج لومین 10.75 کی اوسط کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جے جے فیرس کی اوسط 12.70 اور انگلینڈ کے بلی بارنس 15.54 کی اوسط کے ساتھتیسرے نمبر پر ہیں لیکن ان تینوں کھلاڑیوں نے 19ویں صدی میں کرکٹ کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر عباس ہیں جبکہ 16.42 کی اوسط کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود بلی بیٹس نے بھی 19ویں صدر میں ہی کرکٹ کھیلی تھی۔چھٹے نمبر پر موجود عظیم انگش فاسٹ بالر سڈنی بارنس نے 20ویں صدی میں کرکٹ کھیلی اور ان کی اوسط 16.43 ہے۔21ویں صدی میں کھیلنے والے فاسٹ بالرز میں عباس کے بعد سب سے بہترین بالنگ اوسط جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر کی ہے جو 55 ٹیسٹ میچوں میں 21.54 کی اوسط سے 205 وکٹیں لے چکے ہیں۔

عباس نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لیں اور اس طرح وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پانچویں فاسٹ بالر بن گئے۔سب سے پہلے فضل محمود نے یہ کارنامہ انجام دیا جس کے بعد عمران خان، سرفراز نواز اور پھر 1990 میں وسیم اکرم نے بھی میچ میں 10 وکٹیں لی تھیں۔اس کے ساتھ ساتھ عباس آسٹریلیا کے خلاف کم ترین رنز دے کر میچ میں 10 وکٹیں لیے والے دوسرے فاسٹ بالر بن گئے ہیں۔عباس نے میچ میں 95 رنز کے عوض 10 وکٹیں لیں جبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے فریڈ ٹرومین ہیں جنہوں نے 1961 کے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں 88 رنز کے عوض 10 وکٹیں لی تھیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :