قومی فٹ سال چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ٹیموںکی آمد 24 اکتوبر سے شروع ہوگی، ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا ، چمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام 26 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں کھیلی جانے والی قومی فٹ سال چیمپیئن شپ کی تیا ریاں زور و شور پر ہیں، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ میںملک بھر سے چودہ مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے ٹیموںکی آمد 24 اکتوبر سے شروع ہوگی، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا، چمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :