آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے (آج)کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:50

کوالالمپور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) آئی سی سی ویمن ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری میچ (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں رواں سیریز میں پاکستانی ویمن ٹیم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، آسٹریلیا ویمن نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن کو 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 150 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 15:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :