جولیا جارجز نے لکسمبرگ اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:00

لکسمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) جرمن کھلاڑی جولیا جارجز نے لکسمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فائنل میں سوئس کھلاڑی بلینڈا بین کک کو ہرا کر کیریئر کا چھٹا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

لکسمبرگ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں جولیا جارجز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلینڈا بین کک کوسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 17:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :