قائداعظم ٹرافی، راولپنڈی ریجن نے ملتان ریجن کو اہم میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ریجن نے اہم میچ میں ملتان ریجن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا، راولپنڈی نے 183 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، نوید ملک 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گے چار روزہ میچ میں ملتان ریجن کی ٹیم دوسری اننگز میں 148 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عمران رفیق 43 اور علی عثمان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راولپنڈی کی جانب سے حسیب اعظم نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سعد الطاف کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری کی وجہ سے ملتان نے راولپنڈی کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا جو راولپنڈی ریجن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نوید ملک نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، حسیب اعظم 27 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، محمد علی اور صدام آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، واضح رہے کہ راولپنڈی نے ملتان کی پہلی اننگز 212 رنز کے جواب میں 178 رنز بناے تھے۔

وقت اشاعت : 21/10/2018 - 18:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :