شبیر اقبال نے دسویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) نامور گالفر شبیر اقبال نے دسویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لیا، انہوں نے گراس 202(68,65,69)کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تفسیلات کے مطابق اسلام آباد مارگلہ گرین گالف کلب میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں شبیر اقبال نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراس 202(68,65,69) سکور کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، محمد منیر گراس 203(65,73,65)کے ساتھ رنر اپ رہے۔

جنرل زبیر محمود حیات ،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی پی اے ایف گالف کلب اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ ائیر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پروفیشنلز، جونئیرامیچورز، سینئر امیچورز، سینئیرپروفیشنلز، جونئیر پروفیشنلز،سنئیر پرو، جونئیر پرو اور لیڈیز امیچورز کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے جن میں پورے ملک سے 400 سے زائد گالفرز نے شرکت کی۔

غضنفر محمود نے جونئیرامیچورز میں فتح حاصل کی جبکہ سینئر امیچورز میں عمیر سلیم فاتح رہے۔ سینئر ٹائٹل ملک محمد افسر کے نام رہا جبکہ ارتضٰی نے جونیئر کیٹیگری میں فتح سمیٹی۔سینئر پرو میں محمد اکرم جبکہ جونیئر پرو میں گل حسن نے کامیابی حاصل کی۔ مسز طاہرہ نذیر نے لیڈیز امیچور کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جنرل زبیر محمود حیات نے گولف کے شائقین کو اپنے کھیل سے محظوظ کرنے پر کھلاڑیوں کو سراہا اور جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے گالف کے کھیل کواہمیت دینے پر میڈیا اور اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے چیمپئین شپ کے بہترین انعقاد پر پاک بحریہ،پاک فضائیہ اور سروسزسپورٹس کنٹرول کمیٹی کی کاوش کو بھی سراہا۔ اس تقریب میں سول اور ملٹری افسران کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ملک بھر کے گولفرز نے بھی شرکت کی۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 21:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :