کوہلی اور روہت شرما کا زیادہ مرتبہ ایک اننگز میں سنچریاں بنانے کا اعزاز، ہدف کے تعاقب میں دوسری وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ بھی قائم کر دیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:20

گوہاٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں زیادہ مرتبہ سنچریاں بنا کر بھارت کی دوسری اور مجموعی طور پر تیسری جوڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

دونوں بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچریاں سکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، دونوں بلے بازوں نے چوتھی مرتبہ ایک ہی ون ڈے اننگز میں سنچریاں بنانے کا اعزاز پایا، اے بی ڈی ویلیئرز اور ہاشم آملہ نے پانچ مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر اور سارو گنگولی نے چار مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں بلے بازوں نے ہدف کے تعاقب میں دوسری وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ بھی قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں کے درمیان 246 رنز کی شراکت بنی، اس سے قبل یہ ریکارڈ گھمبیر اور کوہلی کے پاس تھا، گھمبیر اور کوہلی کے درمیان 2009ء میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ہدف کے تعاقب میں دوسری وکٹ میں 224 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 22:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :