ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

پیر 22 اکتوبر 2018 13:56

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے
ْمسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) منگل کو پہلا میچ جنوبی کوریا اور اومان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائیشیا اور بھارت کی ٹیمیں اپنے دونوں میچ جیت چکی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ (کل) بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 28 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی ٹیم اپنا چوتھا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی اور اپنے گروپ کا پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یہ ٹائٹل دو، دو مرتبہ جیت چکی ہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 2011ئ میں ہوا تھا جس کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 13:56:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :