قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ پرسوں کھیلا جائیگا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:22

قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ پرسوں کھیلا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ پرسوں 24 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں قدافی سٹیڈیم لاہورمیں لاہور وائٹس کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا، ایبٹ آباد سٹیڈیم میں فاٹا اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور کے آر ایل کی ٹیم آمنے سامنے ہونگی،گروپ بی میں ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلیو کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں راولپنڈی اور ملتان کی ٹیموں کا ٹکرائو ہوگا، مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں ملیں گی جبکہ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا،سیمی فائنل مرحلہ یکم نومبر سے جبکہ فائنل میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:22:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :