فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چمپئن شپ 12 نومبر سے شروع ہوگی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:22

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چمپئن شپ 12 نومبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چمپئن شپ 12 نومبرسے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے آٹھ منسلک کالجز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، فضیہ انٹر کالج جناح کمپلیکس راولپنڈی،جن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور،فضیہ انٹر کالج کامرہ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ نائن، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزپوسٹ گریجویٹ ایچ ایٹ، پنجاب کالج آف سائنس بلیو ایریا، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزایف ٹین فور، کے آر ایل ماڈل کالج فار بوائز کہوٹہ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزایف سیون تھری، گیژن کیڈٹ کالج کوہاٹ، اسلام آباد ماڈل پنجاب کامرس کالج ایچ ایٹ اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور شامل ہیں، چمپئن شپ 14 نومبرتک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:22:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :