قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ پرسوں بدھ سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں (آج) منگل کو پشاور پہنچیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میںشرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ (آج) منگل کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے ملک میں ویمنز والی بال کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو مختلف انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے منتخب کیا جائیگا جس سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے بہترین مواقع مہیا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :