”پاکستانی“ جسپریپ بمراہ نے سوشل میڈیا پر دھو م مچا دی

فاسٹ باﺅلر نے بھی اپنے کمنٹ میں ماضی پر روشنی ڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اکتوبر 2018 15:29

”پاکستانی“ جسپریپ بمراہ نے سوشل میڈیا پر دھو م مچا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اکتوبر2018ء) 2016ءمیں انٹر نیشنل کیریئر کے آغاز کے بعد سے بھارتی فاسٹ باﺅلر جسپریت بمراہ نے اب تک بلندی کی جانب سفر کیا ہے ،بمراہ کی اچھی لائن و لینتھ پر گیند بازی نے دنیا ئے کرکٹ کے کئی بلے بازوں کو مشکل میںڈالا ہوا ہے ،وہ باﺅلنگ کرتے وقت گیند پھینکنے سے قبل جب کریز کے سامنے آکر اچھلتے ہیں تو ان کا بایاں بازوں90ڈگری پر اوپر جاتا ہے ،دنیائے کرکٹ کے بہت سے بلے بازوں نے اس سے قبل اس طرح کے ایکشن کا باﺅلر نہیں کھیلا ہوا لہذا ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں ،اب ایسا لگ رہا ہے کہ جسپریت بمراہ کا باﺅلنگ ایکشن دنیا بھر میں مشہور ہورہا ہے اور کرکٹ کے چاہنے والے ان کا باﺅلنگ ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک 5سالہ پاکستانی بچے کو بھی جسپریت بمراہ کا باﺅلنگ ایکشن کاپی کرتے دیکھا جاتا ہے،
جسپریت بمراہ نے بھی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں وہ اپنے پسندیدہ باﺅلرز کے ایکشن کی نقل کیا کرتے تھے اور اب بچے ان کے انداز میں باﺅلنگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور شائقین اس کی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔

24سالہ جسپریت بمراہ نے رواں سال شروع ہونے والے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 6ٹیسٹ میچز میں28 شکار کیے ہیں جب کہ وہ 41ون ڈے میچز میں72اور 35ٹی ٹونٹی میچز میں43وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ جسپریت بمراہ کو چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے فائنل میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کو کی گئی مشہور زمانہ نو بال کے حوالے سے یادرکھے ہوئے ہیں جس کے باعث فخر زمان نے اس اہم مقابلے میں سنچری سکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 15:29:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :