گوادر جیپ ریلی میں میر نادر مگسی نے جیت لی ،صاحبزادہ سلطان کی دوسری پوزیشن

پیر 22 اکتوبر 2018 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) گوادر جیپ ریلی میں میر نادر مگسی نے کامیابی حاصل کرلی ہے ،صاحبزادہ سلطان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹگری میں ترشنا پٹیل نے میدان مارلیا ۔تفصیلات کے مطابق تیسری آف روڈ گوادر ریلی کا معرکہ نادرمگی نے مار لیا ۔

(جاری ہے)

پری پیڈ کیٹگری میں نادر مگسی نے دو گھنٹے سات منٹ اور پانچ سیکنڈ میں دو سو پینتیس کلو میٹر فاصلہ طے کرکے ریکارڈ بنایا۔صاحبزادہ سلطان پینتالیس سیکنڈز زائد وقت سے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔رونی پٹیل کی اہلیہ تشنا پٹیل خواتین کیٹیگری کی فاتح قرار پائیں۔پاک فوج کے زیر انتظام ریلی کو شائقین نے خوب انجوائے کیا
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 16:56:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :