پاکستانی بچے کو اپنے بولنگ ایکشن کی تقلید کرتے دیکھ کر بھمرا کو ماضی یاد آگیا

پیر 22 اکتوبر 2018 17:19

پاکستانی بچے کو اپنے بولنگ ایکشن کی تقلید کرتے دیکھ کر بھمرا کو ماضی یاد آگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستانی بچے کو اپنے بولنگ ایکشن کی تقلید کرتے دیکھ کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیسپرٹ بھمرا کو ماضی یاد آگیا۔تفصیلات کے مطابق جیسپرٹ بھمرا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم فاسٹ بولر ہیں، جن کی بولنگ اسٹائل کی تقلید کرنے والوں میں ایک 5سالہ پاکستانی بچہ بھی شامل ہے۔حال ہی میں عمیر آفریدی نامی ایک پاکستانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بچے کی بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ میں بھمرا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، یہ 5سالہ پاکستانی بچہ آپ کا بہت بڑا فین ہے۔

حال ہی میں ایشیا کپ میں آپ کی بولنگ دیکھنے کے بعد یہ بھی اسی طرح سے بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔جس پر بھمرا نے جوابی ٹوئیٹ میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا، 'مجھے یاد ہے کہ بچپن میں، میں بھی اپنے کرکٹ ہیروز کے ایکشنز کو کاپی کیا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بہت شاندار احساس ہے کہ اب بچے میرے ایکشنز کو کاپی کر رہے ہیں۔حالیہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھمرا اِن دنوں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے ، تاہم وہ رواں برس کے اختتام پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔جیسپرٹ بھمرا 6ٹیسٹ میچوں میں 28، 41ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 41اور 35ٹی ٹونٹی میچز میں 43وکٹیں لے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 17:19:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :