سٹیفانوس اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے پہلے یونانی کھلاڑی بن گئے

پیر 22 اکتوبر 2018 20:53

سٹیفانوس اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے پہلے یونانی کھلاڑی بن گئے
سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، وہ اے ٹی پی چیمپئن بننے والے پہلے یونانی کھلاڑی ہیں، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں لٹوین کھلاڑی ایرنسٹ گلبس کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

سویڈن میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرنسٹ گلبس کو زبردست مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے پہلے یونانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد سٹیفانوس نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والا یونان کا پہلا کھلاڑی ہونا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، مستقبل میں بھی سخت محنت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹلز جیتنے کی کوشش کروں گا۔ یاد رہے کہ سٹیفانوس رواں سال پہلی مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بارہویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 20:53:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :