برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ نے یورپین اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، کیریئر کا پہلا ٹائٹل جیتنے پر ایڈمونڈ جذباتی ہو کر رو پڑے

پیر 22 اکتوبر 2018 20:53

برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ نے یورپین اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، کیریئر کا پہلا ٹائٹل جیتنے پر ایڈمونڈ جذباتی ہو کر رو پڑے
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ نے یورپین اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، کیریئر کا پہلا ٹائٹل جیتنے پر ایڈمونڈ جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں فرانسیسی کھلاڑی جائلز مونفلس کو شکست دی۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں کائل ایڈمونڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مونفلس کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-6، (7-2) اور 7-6 (7-4) سے زیر کر کے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹائٹل فتح کے بعد ایڈمونڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ سخت محنت کے بعد کیریئر کا پہلا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا جس کی وجہ سے جذباتی ہو گیا، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹلز اپنے نام کروں۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 20:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :