پہلا لاہور سپر کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ: ینگ کریسنٹ نے ندیم میموریل اور البلال نے نیو اتفاق کو شکست دے دی

پیر 22 اکتوبر 2018 22:12

پہلا لاہور سپر کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ: ینگ کریسنٹ نے ندیم میموریل اور البلال نے نیو اتفاق کو شکست دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ینگ کریسنٹ کلب نے ندیم میموریل کو 31رنز سے شکست اور البلال کلب نے نیو اتفاق کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلے میچ میں ینگ کریسنٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 184 رنز بنائے۔ محمد ارسلان نے 82، محمد علی نے 29 اور تبارک نے 25 رنز بنائے۔

حمزہ امیر نے 26 رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے۔ ندیم میموریل اپنی باری میں 153 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

ولید اسلم نے 29، نعمان اسلم نے 21، اسد محمود نے 26 اور وقار حسین نے 25 رنز بنائے۔ عمران سہیل، راناتبارک، محمد علی اور عبدالوہاب نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ دوسرے میچ میں نیو اتفاق کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز بنائے۔ شہباز جاوید نے 45 رنز بنائے۔ شفقت علی اور رائو خیام نے 26 اور 15 رنز کے عوض تین تین وکٹ حاصل کئے جبکہ اسد علی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ البلال کلب نے مطلوبہ سکور 112 رنز تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے سات وکٹ سے میچ جیت لیا۔ نعیم احمد نے 32، علی سکندر نے 628 اور طلحہ اعجاز نے 20 رنز بنائے احسن راحیل نے 20 رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 22:12:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :