چھٹے آفتاب قرشی T-20 ویٹرنز کرکٹ کپ کا آغاز ہوگیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:12

چھٹے آفتاب قرشی T-20 ویٹرنز کرکٹ کپ کا آغاز ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) آفتاب قرشی کے زیر اہتمام چھٹے آفتاب قرشی T-20 ویٹرنز کرکٹ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہوا۔ جس کے مہمانِ خصوصی حمدان نذیر ڈپٹی چیف آپریٹرنگ سپرنٹنڈنٹ (سیفٹی) /لائزن آفیسر ML-1 تھے۔ اس موقع پر ان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ شاہ جمال گرین اور انکم ٹیکس سینئرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں انکم ٹیکس سینئرز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

شاہ جمال گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ کپتان محمود احمد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84، ثاقب فاروق 34 اور عرفان سلمان نے 23 رنز بنائے۔ انکم ٹیکس کی جانب سے زاہد خان نے 3/26، بیزاد انور 3/31، جنید ضیاء 1/47 اور حمدان نذیر نے 1/31 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انکم ٹیکس سینئرز نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ جنید ضیاء نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز ناٹ آئوٹ، بختاور حسین 27، غلام عباس 24 اور نصیر بھٹی نے 20 رنز بنائے۔ شاہ جمال گرینز کی طرف سے عظیم اسلم نے 3/23 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف محمد کلیم امپائر جبکہ میاں ندیم سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 22:12:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :