ریلوے انٹر ڈویژنل رسہ کشی چیمپئن شپ : ورکشاپس ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 2-0 پل سے ہراکر ٹرافی جیت لی

پیر 22 اکتوبر 2018 22:12

ریلوے انٹر ڈویژنل رسہ کشی چیمپئن شپ : ورکشاپس ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 2-0 پل سے ہراکر ٹرافی جیت لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹرڈویژنل رسہ کشی کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہوئے۔ سابقہ چیمپئن ورکشاپس ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 2-0 پل سے ہراکر ٹرافی جیت لی۔ ریلوے پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفسیر ورکشاپس ڈویژن محمد اسماعیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سپورٹس آفیسر طارق محمود، اکائونٹس آفیسر عطا حسین بٹ، میر ارشد پرویز، اعجاز نواز، اویس اکبر اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں میں داد پیش کی۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 22:12:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :