جونی بیئرسٹو فٹنس مسائل کا شکار، سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ سے باہر، ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی

پیر 22 اکتوبر 2018 19:12

جونی بیئرسٹو فٹنس مسائل کا شکار، سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ سے باہر، ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف شیڈول آخری ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئے، میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ بیئرسٹو چوتھے ون ڈے سے قبل ٹریننگ کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ چوتھا ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیئرسٹو سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے کے بعد واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، میڈیکل ٹیم باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہی ہے اور آئندہ چند روز میں ان کی آئی لینڈرز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے بارے معلوم ہو گا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 6 نومبر سے شروع ہو گا۔۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 19:12:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :