رنگ آف پاکستان کا انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان

پیر 22 اکتوبر 2018 23:31

رنگ آف پاکستان کا انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) رینگ آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو سید عاصم علی شاہ نے پاکستان میں انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نیگذشتہ روز فرانس میں جاری انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ پاکستان انٹر نیشنل ریسلنگ ایونٹ میں دنیا بھر سے 20 ریسلرز حصہ لیں گے جن میں فرانس، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے ریسلرز شامل ہے انہوں نیکہا کہ ایونٹ کی تفصیلات کے بارے میں اورتاریخ کا اعلان آئندہ روز میں کیاجائے گا، انہوں نیکہا کہ پاکستان میں یہ ایونٹ بار منعقد ہونے جارہا ہے۔

عاصم علی شاہ اس میگا ایونٹ سے ملک میں ریسلنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا اور پاکستانی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرنے والی قوم ہے،
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 23:31:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :